حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ نے ری پبلک آف کانگو کے صدر ساسواؤکس کا خصوصی انٹرویو کیا ہے ۔ صدر ساسواؤکس نے گزشتہ 60 سالوں میں 16بار چین کا دورہ کیا اور چین کی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ۔ انٹرویو میں انہوں نے “نو استعماریت” کے جھوٹے الزامات کی تردید کی اور افریقہ میں ترقی کے مواقع لانے کے لیے چین-افریقہ تعاون کی تعریف کی، جہاں 600 ملین افراد کو بجلی تک رسائی نہیں ہے۔
” بیلٹ اینڈ روڈ “کی مشترکہ تعمیر کی بات کی جائے ، انہوں نے کہا کہ کانگو چین کے ساتھ بہت سے شعبوں میں تعاون کررہا ہے ، جس سے ترقی کے نئے مواقع ملے ہیں ۔ اس کے تحت 15 اگست نامی پل اور نیشنل ہائی وے نمبر ایک سمیت مختلف سڑکوں کو بنایا گیا ہے ، نیشنل ہائی وے نمبر ایک کو مقامی لوگ “امید کی شاہراہ “، خوشحالی کی شاہراہ “اور “دولت کی شاہراہ ” کہتے ہیں۔ پہلے اس سفر کو مکمل کرنے میں تقریباً 7 دن لگتے تھے، لیکن اب اسے مکمل کرنے میں صرف 7 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔اس کے علاوہ ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم بھی بنائے گئے ہیں ۔ کانگو چین کے ساتھ طب ، صحت اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں بھی تعاون حاصل کررہا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فریم ورک کے اندر، ہم نے سڑک بنانے کا منصوبہ پیش کیا ، ہماری نظر میں افریقہ میں ایسی بنیادی تنصیبات بنانی چاہیٗیں ، جوافریقہ میں آزاد تجاری زون کی تعمیر کے لیے لازمی ہیں ۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر افریقہ کی مدد کر رہی ہے۔ اس لیے انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا تصور دور اندیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی صد شی جن پھنگ ایک عظیم رہنما ہیں۔ لیڈر کے پاس سب سے پہلے وژن ہونا چاہیے۔ صدر شی جن پھنگ بہت دور اندیش ہیں اوروہ نہ صرف چینی عوام بلکہ چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں بھی گہری بصیرت رکھتے ہیں۔
Trending
- سلمان خان ہمیشہ اپنے ہاتھ میں یہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
- حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
- توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
- پاکستانی بیٹنگ لائن کی بدترین کارکردگی، تماشائی کا انوکھا چیلنج توجہ کا مرکز بن گیا
- رنویر و دیپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہ
- پی ٹی آئی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال، ارکان اسمبلی کو فنڈز جمع کرنے کی ہدایت
- قومی ویمن کرکٹرز کے جوتے سوشل میڈیا پر وائرل، ویرات کوہلی سے دلچسپ تعلق سامنے آگیا
- ہالی ووڈ کے معروف اداکار کینسر کا شکار، زندگی کے صرف 5 سال باقی رہنے کا انکشاف
- منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ