بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بلیک اسٹون گروپ کے چیئرمین اور سی ای او سٹیفن شوارزمین سے بیجنگ میں ملاقات کی۔جمعہ کے روزوانگ ای نے عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور چین امریکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹیفن شوارزمین کی کوششوں کو سراہا۔وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات آج دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔ دو بڑے ممالک چین اور امریکہ کیلئے پرُ امن بقائے باہمی وہ بنیادی خط ہے جسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔ مساوات، احترام اور باہمی فائدہ مند تعاون ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کے صحیح طریقے ہیں۔ وانگ ای نے کہا کہ “ڈی کپلنگ ” ایک حقیقت پسندانہ اور عقلی انتخاب نہیں ہے۔ محاذ آرائی سے دونوں فریقوں کو صرف نقصان ہی ہوگا۔ دونوں فریقوں کو موثر رابطہ برقرار رکھنا چاہیے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہیے اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔سٹیفن شوارزمین نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات دنیا کے لیے بہت اہم ہیں۔ امید ہے کہ فریقین باہمی رابطوں کو مضبوط کریں گے، غلط فہمیوں کو دور کریں گے اور اپنی اپنی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مقصد کے لیے مثبت کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔
Trending
- ایشیا کپ کی ٹرافیاں کب ملیں گی؟ بی سی سی آئی سیکریٹری کا انکشاف
- بھارت کا دوغلا چہرہ، پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کے باوجود وینیو تبدیلی سے انکار
- انگلش فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو پولیس تحقیقات میں بڑا ریلیف مل گیا
- کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
- چین، پہلی انٹیلیجنٹ روبوٹ ایپلیکیشن اسکلز ایگزیبیشن کا انعقاد
- ورلڈ کانفرنس آن سائنس لٹریسی 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
- ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے صدر کا شریک ممالک سے مطالبہ
- ماسکو میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، 2 افراد ہلاک
- چین کا آئچی -ناگویا ایشین گیمز 2026 میں پہلا گولڈ میڈل