بیجنگ :چینی وزارت خارجہ نے فلپائن کی جانب سے چین کے ہوانگ یئن جزیرے پر نام نہاد “علاقائی سمندری بیس لائن” کے قیام کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ۔ ہفتہ کے روز بیان میں کہا گیا ہے کہ فلپائن کی جانب سے چینی علاقےہوانگ یئن جزیرے پر نام نہاد “علاقائی سمندری بیس لائن” کا قیام، چین کی علاقائی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ اقوام متحدہ کے منشور اور اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون سمیت دیگر بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ فلپائن کے اس غیرقانونی اور کالعدم اقدام کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اسے کبھی قبول نہیں کرے گا ۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فلپائن کی علاقائی حدود کو بین الاقوامی معاہدوں کی ایک سیریز کے ذریعے متعین کیا گیا ہے، اورجزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا۔ فلپائن کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین کے ثالثی کیس” کا یکطرفہ آغاز اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون سمیت بین الاقوامی قوانین اور چین اور فلپائن کے درمیان دو طرفہ معاہدوں اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔ نام نہاد ” فیصلہ” غیر قانونی اور کالعدم ہے اور اس کی پابندی کی کوئی حیثیت نہیں ۔ چین کا مطالبہ ہے کہ فلپائن چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا حقیقی معنوں میں احترام کرے اور ہوانگ یئن جزیرے میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز رہے۔ بصورت دیگر چین سختی سے جواب دے گا۔
Trending
- پی ایس ایل 12 کے لیے دو ونڈوز سامنے آ گئیں، سپر سکسز کی تجویز
- نیشنل انٹیلی جنس بیورو کا قیام ، جاپان کا ارادہ منظر عام پر آ گیا
- فلپائن کی علاقائی حدود میں جزیرہ ہوانگ یئن کبھی ان میں شامل نہیں رہا , چینی وزارت خارجہ
- چین کے نئے تین نمایاں شعبے عالمی مینوفیکچرنگ کی جدت اور اپ گریڈ یشن کے لیے نئے مواقع فراہم کریں گے، چینی میڈیا
- چین کا امریکہ سے چینی کمپنیوں پر دباؤ بند کرنے کا مطالبہ
- چینی صدر کی قیادت میں چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدر سلوواکیہ
- فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی شدید مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان
- فٹبال: امتیازی رویے پر کم از کم 10 میچز کی پابندی لازمی قرار
- ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں