اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی فرخ خان اور جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے نیلوفر بختیار کو پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کی سینئر ایڈوائزر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے مشترکہ تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیلوفر بختیار ایک تجربہ کار، باصلاحیت اور متحرک سیاسی و سماجی شخصیت ہیں، جن کی تقرری سے پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیلوفر بختیار اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کی تنظیمی مضبوطی، خواتین کی سیاسی شمولیت اور عوامی خدمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔فرخ خان اور فوزیہ ناز نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی جانب سے کیا گیا یہ فیصلہ پارٹی کی ترقی اور استحکام کے لیے مثبت ثابت ہوگا۔