بیجنگ : چھیو شی میگزین کے جمعرات کو شائع ہونے والے آٹھویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائے گا۔ مضمون کا عنوان ہے “تمام لوگوں کو مطالعے کی جانب راغب کریں، ایک کتاب دوست معاشرہ قائم کریں ” ۔ یہ مضمون مارچ 2013سے مارچ 2025 کے دوران جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے اہم خطابات پر مبنی ہے ۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو زیادہ مطالعہ کرنے کی ترغیب دینی چاہیے اور ایک کتاب دوست معاشرہ قائم کرنا چاہیے، تاکہ عوام کے فکری معیار اور ان کی روحانی طاقت میں اضافہ ہو اور اس سے مجموعی طور پر چینی قوم کی فکری دنیا مزید وسیع اور بھرپور ہو ۔مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک ایسا معاشرہ قائم کیا جانا چاہیے جس میں پوری قوم مطالعے کی عادت کو زندگی بھر اپنائے ۔ اس کے ساتھ یہ امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ پورا معاشرہ مطالعے کی طرف راغب ہو، اور ایسا ماحول پیدا کیا جائے جہاں کتاب پڑھنا ایک عام اور پسندیدہ عمل بن جائے۔ لوگ نہ صرف کتابیں پڑھیں بلکہ اچھی کتابوں کا انتخاب کریں اور مؤثر انداز میں مطالعہ کرنے کی عادت بھی اپنائیں۔
Trending
- ائیر انڈیا کے پائلٹ کا چرس پی کر جہاز اڑانے کا انکشاف، ڈوپ ٹیسٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا
- سابق چینی وزیر اعظم ژو رونگ جی انتقال کر گئے
- ایٹمی مواد کی منتقلی کے لیے شام کا امریکا اور اسرائیل سے معاہدہ طے پا گیا
- گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز کا پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
- آئی ایل ٹی20 سیزن 5،عالمی کرکٹ کے بڑے ستاروں کی دھواں دار انٹری
- موت اور زندگی کی جدوجہد سے احیاء تک کا طویل سفر: لانگ مارچ کے جذبے کی عصری اہمیت
- سی 919 چینی ساختہ بڑا مسافر طیارہ بین الاقوامی تجارتی پروازوں میں شامل ہو گیا
- چین کے تحقیق و ترقی کے اخراجات پہلی بار دنیا میں سرفہرست
- چین کی آٹو موبائل برآمدات میں تیز رفتار اضافے کا رجحان جاری
- امریکی وفاقی حکومت کے زیر استعمال الیکٹرانک آلات پر ٹک ٹاک کے استعمال کی پابندی ختم