حیدرآباد میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آٹا 135 روپے سے 145 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
چکی مالکان نے کہا ہے کہ 1350روپے 10 کلو والے آٹے کا بیگ 100 روپے اضافے سے 1450 کا ہو گیا، گندم کی100 کلو کی بوری میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ملنے کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اناج منڈی کے تاجر کا کہنا ہے کہ گندم کی بوری 10800 سے بڑھ کر 11ہزار 809 کی ہو گئی ہے۔
پی این پی