یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ، تیسری ساوتھ سمٹ کا آغاز ہوا جس میں تقریبا 100 ممالک کے اعلی سطحی نمائندوں اور اقوام متحدہ کے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔سمٹ میں جنوبی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے معاملات مرکزِ توجہ ہیں۔
اس سال سمٹ کا موضوع ہے”کسی کو پیچھے نہیں رہنے دینا” اور اس کا مقصد زیادہ مسابقتی عالمی ماحول میں گروپ 77 کو نئی تحریک فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، غربت کے خاتمے اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں جنوب جنوب تعاون کو فروغ دینا بھی سمٹ کے مقاصد میں شامل ہے۔
ساؤتھ سمٹ گروپ 77 کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہے۔ 90 کی دہائی سے ، چین نے” گروپ 77 اور چین” کا میکانزم قائم کیا ہے جو ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔ گزشتہ برسوں کے دوران چین نے جنوب جنوب تعاون میں نئی اور زیادہ سے زیادہ پیش رفت کے لیے جنوب کے دیگر ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ان کی رائے میں چین کا کردار بہت اہم ہے، اور یہ سربراہی اجلاس گلوبل ساؤتھ کی طرف سے اہم پیغام جاری کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا ایک اہم مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات کی جائیں تاکہ گلوبل ساؤتھ کو اتنا اہم بنایا جا سکے جتنی اہمیت کا وہ حق دار ہے۔
Trending
- تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
- کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی، گلوکارہ مہنگی انگوٹھی خود خریدیں گی
- ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نظام ڈیجیٹل بنانے کیلیے 20کروڑ ڈالر قرض لینے کی تیاری
- پختونخوا کے 26 اضلاع ’ہارڈ ایریا‘ قرار؛ افسران کیلیے 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور
- The continuous increase in petrol prices is not due to global conditions but the government’s incompetence, says Shahid Afridi
- اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرنے لگا ہوں، ثمر جعفری نے زندگی کو نئے انداز سے دیکھنا شروع کر دیا
- لاہور میں 3 بین الاقوامی ایونٹس: 150 ملین ڈالر کی کاروباری سرگرمیاں متوقع
- میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں
- انگلینڈ سے شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں