بیجنگ :سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے میں ثقافتی و سیاحتی صنعت کے فروغ کے لیے، سی ایم جی نے سنکیانگ کے کلچر اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ساتھ ہی سی ایم جی کی جانب سے ثقافتی سیاحت کے پروگرام کے روڈ پر کھلے پھول ” کی افتتاحی تقریب 8 اگست کو سنکیانگ کے ای لی پریفیکچر میں منعقد ہوئی۔”سنکیانگ کے روڈ پر کھلے پھول ” ایک ثقافتی اور سیاحتی ورائٹی شو ہے جو چائنا میڈیا گروپ اور سنکیانگ کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ چائنا میڈیا گروپ اور سنکیانگ کلچرل ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے درمیان گہرے تعاون کا نمائندہ منصوبہ بھی ہے۔ یہ پروگرام سنکیانگ کے چار خوبصورت راستوں پر مرکوز ہے: G314 قراقرم ہائی وے،ای لی-زاؤسو ہائی وے، تکلامکان ڈیزرٹ ہائی وے، اور G331 ناردرن بارڈر ہائی وے۔اس شو سے سنکیانگ کے اعلیٰ معیار کے سیاحتی راستے اور منفرد ثقافتی وسائل کو ملک بھر میں فروغ دیا جائے گا، نیز مقامی مصنوعات، آؤٹ ڈور ثقافتی سیاحت اور دیگر متعلقہ صنعتوں کی مربوط ترقی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ یہ شو چودہ اگست سے چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی چینلز اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جائے گا۔ اس سرگرمی کے دوران چائنا میڈیا گروپ اور سنکیانگ کے درمیان سیاحت و ثقافت کے شعبے میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے جن میں ثقافتی و سیاحتی اسٹریٹجک معاہدہ”، ” نالاتی سیاحتی مقام کے ساتھ 2027 کے لیے ثقافتی و سیاحتی تشہیری خدمات میں تعاون کا معاہدہ “، اور “تھیان شان فلاور سی کےساتھ 2027 کے لیے ثقافتی و سیاحتی تشہیری خدمات میں تعاون کا معاہدہ ” شامل ہیں۔
Trending
- مسلسل 5واں مثبت دن، 100 انڈیکس میں 833 پوائنٹس کا اضافہ
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد
- بند اسٹیل ملز سے 3 سال میں 79 ارب کا نقصان
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- دس روپے کی تصویر – ایکسپریس اردو
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ
- آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات، کھلاڑی نے اعتراف کرلیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔