News Views Events
Apna Watan

چین کی سولہویں  آرکٹک مہم کے سائنسی سروے جہاز ” شوئے لونگ 2   کا برفانی اسٹیشن کی تحقیقات کا آغاز

0

 

بیجنگ : چین کی سولہویں   آرکٹک مہم کے سائنسی سروے جہاز ” شوئے لونگ 2  نے آرکٹک  اوشن کے مرکزی علاقے میں شمالی عرض بلد  کی  تقریباً 84 ڈگری پر اپنے اس سفر کے پہلے برفانی اسٹیشن کے سروے آغاز کیا۔” شوئے لونگ 2  اس سفر کے دوران 7 برفانی اسٹیشنوں پر 20 سے زائد آپریشنل پراجیکٹس انجام دے گا، جن میں ڈسپوزایبل آئس بیسڈ بوائے کی تنصیب، آئس کور کے نمونے حاصل کرنا ، اور سمندری برف کی ریموٹ سینسنگ آبزرویشن شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے سمندری برف پگھلنے کے دوران فضا، سمندری برف، بالائی سمندر، اور برف کے نیچے ماحولیاتی نظام کی متحرک تبدیلیوں سے متعلق پیرامیٹرز کا مکمل مشاہدہ کیا جائے گا، تاکہ آرکٹک سمندر میں تیزی سے ہونے والی برف کی تبدیلیوں، اس  کے  میکانزم، اور ماحولیاتی نظام کے ارتقاء پر سائنسی ڈیٹا حاصل کیا جا سکے۔برفانی ریچھ برفانی اسٹیشنوں پر سروے کے کام کے دوران اہم خطرات میں سے ایک ہیں۔ اس لیے تحقیقی ٹیم نے  ان  سے بچاؤ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، تاکہ عملے کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.