جاپان کے شہر ناگاساکی پر ایٹمی بمباری کی اکیاسیویں برسی کی یادگاری تقریب ناگاساکی شہر کے”پیس پارک “میں منعقد ہوئی۔ جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں “تین غیرجوہری اصولوں” پر پھر ایک بار مبہم موقف اختیار کرتےہوئے یہ واضح نہیں کیا کہ جاپان ان اصولوں پر مستقبل میں قائم رہے گا یا نہیں۔جاپان کی حزبِ اختلاف نے اس سے قبل کہا تھا کہ تاکائیچی کے الفاظ میں مستقبل میں ان ” تین غیرجوہری اصولوں” پر قائم رہنے کا کوئی عزم نظر نہیں آتا۔
روس کی جانب سے 9 اگست کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق،جاپان میں مقیم روس کے سفیر نکولائی نوزدریوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر جاپان ” تین غیرجوہری اصولوں” پر قائم نہیں رہے گا تو اس سے خطے کے دیگر ممالک کا ردِ عمل سامنے آئے گا اور وہ اس کے لیے جوابی اقدامات کریں گے۔ نوزدریوف نے کہا کہ جاپان کا یہ اقدام اس کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوگی جو اس نے بطور غیر ایٹمی ملک “ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے” میں شمولیت کے تحت قبول کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ایشیا بحرالکاہل کے خطے کی سلامتی شدید بگڑ جائے گی اور لازمی طور پر خطے کے دیگر ممالک کی طرف سے جوابی اقدامات جنم لیں گے۔
غیر جوہری اصولوں” کا مطلب ہتھیار نہ رکھنا، تیار نہ کرنا اور نہ ہی انہیں درآمد کرنا” ہے۔وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ان کی حکومت مسلسل ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق پالیسیوں میں ترمیم یا براہِ راست ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جاپان کے وزیر دفاع کوئزومی شنجیرو نے حال ہی میں متعدد بار کہا ہے کہ جاپان کو ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق پالیسیوں ، بشمول اس بات پر کہ کیا دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے طویل عرصے سے رائج ” تین غیرجوہری اصولوں” میں ترمیم کی جائے، بلا کسی پابندی کے بحث کرنی چاہیے۔ 8 اگست کو ٹوکیو کے شن جوکو اسٹیشن کے سامنے کچھ جاپانی شہریوں نے ایک اجتماع منعقد کیا، جس میں تاکائیچی حکومت کی عسکری توسیع کے رجحانات اور ” تین غیرجوہری اصولوں” میں ترمیم کی بحث کی مخالفت کی گئی۔ بعض جاپانی شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جاپانی معاشرہ اپنے ماضی پر غور کرے اور اپنی جارحانہ تاریخ پر نظرِ ثانی اور شرمندگی کا اظہار کرے ۔
Trending
- مسلسل 5واں مثبت دن، 100 انڈیکس میں 833 پوائنٹس کا اضافہ
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد
- بند اسٹیل ملز سے 3 سال میں 79 ارب کا نقصان
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- دس روپے کی تصویر – ایکسپریس اردو
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے 41 کارکنان کی گرفتاری کا فیصلہ
- آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے تہلکہ خیز انکشافات، کھلاڑی نے اعتراف کرلیا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔