بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم (جوان) کی ریلیز سے قبل فلم کی پروموشن کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ’جوان ‘ کے آرٹ ڈائرکٹر نے شاہ رخ خان سے متعلق انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم کے ذریعے 3 ہزارخاندانوں کی مدد کی۔
آرٹ ڈائرکٹر متھو راج نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے فلم ’ جوان ‘ کے ذریعے بھارتی شہر چنئی میں 3 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا۔ شاہ رخ خان چاہتے تو فلم کا سیٹ ممبئی میں لگوا سکتے تھے تاہم انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور وہ چنئی آئے۔ ان تمام خاندانوں کی جانب سے شاہ رخ خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’جوان ‘ ہندی، تمل اور تیلیگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون، سنیل گروور، وجے سیتوپتی اور نین تھرا شامل ہیں۔ فلم 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
Trending
- جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ کا انٹرویو، آڈیشن میں اداکاری ہی نہ کر سکیں
- انجنیئر مطیع اللہ خان پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا و انفارمیشن تعینات
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام