News Views Events
Apna Watan

بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

نئی دہلی(پی این پی)بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے علاقے ہالدوانی سے تعلق رکھنے والی رینو دھریال کے گھنے سیاہ بالوں کی لمبائی آٹھ فٹ 10 انچ ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون الیا ناسیراوا کے پاس تھا جس کے بالوں کی لمبائی آٹھ فٹ چار انچ تھی۔رینو دھریال نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ اس نے 2015 کے بعد اپنے بال نہیں کٹوائے،وہ ایک یوٹیوبر اور کانٹنٹ کریئیٹر بھی ہیں اور انہوں نے اپنے بالوں کی نشوونما کے لیے خود ایسے تیل اور شمپو بنائے ہیں جو قدرتی اشیا پر مشتمل ہیں۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.