یادوں کے دریچے میں ایک لمحہ ایسا بھی ہے جو آج بھی دل کو گرما دیتا ہے۔وہ دن جب مجھے محترم چوہدری ظہور الٰہی شہید سے مصافحہ کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
میری عمر اس وقت 15 سال کے قریب تھی،مجھے وہ لمحہ بخوبی یاد ہے جب میں اپنے ماموں جناب یقین محمد مرحوم کے ساتھ کھڑا تھا۔ وہ تحریک استقلال کے ہمارے علاقے میں بانی رکن تھے۔ ماموں جان نے بڑے جوش و خروش سے بتایا کہ آج ان کے قائد ایئر مارشل (ریٹائرڈ ) اصغر خان صوبہ سرحد کے دورے پر ہیں اور ہمارے گاؤں لاچی تشریف لا رہے ہیں۔ چونکہ مجھے بچپن سے ہی سیاست سے گہری دلچسپی تھی، اس لیے سیاسی شخصیات سے ملنا میرے لیے ہمیشہ باعث فخر رہا۔
سہ پہر کے وقت جب اصغر خان صاحب لاچی پہنچے تو ان کے ساتھ ایک بلند قامت، باوقار اور متحرک شخصیت بھی تھیں، جن کا نام اس وقت بھٹو مخالف قیادت میں نمایاں تھا۔ وہ عظیم رہنما چوہدری ظہور الٰہی شہید تھے۔ جب میں نے ان سے ہاتھ ملایا تو دل میں ایک عجیب سی خوشی اور فخر کی لہر دوڑ گئی۔ آج بھی وہ لمحہ میرے ذہن میں تازہ ہے جب پورا گاؤں دونوں قائدین کے استقبال کے لیے اُمڈ آیا تھا۔ ایک جم غفیر تھا، جو ان عظیم شخصیات کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھا۔
اللہ تعالٰی ان دونوں عظیم رہنماؤں کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے آمین۔
Trending
- آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور
- چینی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے
- جب تاریخ سے مصافحہ ہوا– چوہدری ظہور الٰہی شہید سے ملاقات کا لمحہ۔
- ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر 100 انڈیکس گرگیا
- ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ میں شاداب خان اور راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا
- صدر شی جن پھنگ کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بین الاقوامی شخصیات کی رائے
- پاکستان میں ایک تولہ سونے کا دام ساڑھے چار لاکھ سے نیچے آگیا
- جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
- ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے
- چین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کو بنی نوع انسان کی خوشحالی کے لیے استعمال کرنے کی اپیل
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔