News Views Events
Apna Watan

سینئر اداکار محمد احمد کی عمر رسیدگی میں فیس ٹریٹمنٹ کی ویڈیو وائرل

0

پاکستان کے سینئر ٹیلی ویژن اداکار اور معروف ڈرامہ نگار محمد احمد نے چہرے کی تازگی اور نکھار کے لیے تھریڈ لفٹ ٹریٹمنٹ کروا لیا، جس کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آنے کے بعد مداحوں میں بھی دلچسپی پیدا ہوگئی، جبکہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

محمد احمد اپنی جاندار اداکاری اور مؤثر اندازِ تحریر کے باعث پاکستانی شوبز میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کے مقبول ڈراموں میں ’ثبات‘، ’عہدِ وفا‘، ’کچھ ان کہی‘، ’سن میرے دل‘، ’اے عشقِ جنون‘، ’اولاد‘، ’ہم تم‘، ’جڑواں‘، ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’پردیس‘ سمیت دیگر کئی ڈرامے شامل ہیں۔ وہ ’کچھ ان کہی‘، ’تم سے کہنا تھا‘ اور ’بارات‘ سیریز جیسے مقبول ڈراموں کے مصنف بھی رہ چکے ہیں۔ محمد احمد ان دنوں مقبول ڈرامہ سیریل ’ڈاکٹر بہو‘ میں اداکاری کررہے ہیں، جبکہ ڈرامہ ’ماں‘ میں بھی ان کی پرفارمنس کو ناظرین کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

حال ہی میں اداکار کو ایک کاسمیٹک اور ایستھیٹکس کلینک میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے تھریڈ لفٹ کا طریقہ علاج کروایا۔ تھریڈ لفٹ چہرے کو اوپر اٹھانے اور اس کی ساخت بہتر بنانے کا ایک کم مداخلت والا، غیر جراحی طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

محمد احمد نے ایستھیٹکس کلینک کا دورہ کیا، جہاں دوستانہ اور پرسکون ماحول میں ان کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ طریقہ علاج شروع کرنے سے قبل ڈاکٹر نے چہرے کے ان حصوں پر نشانات لگائے جہاں لفٹ کی ضرورت تھی، جبکہ یہ بھی جانچا کہ ٹریٹمنٹ سے ان کے چہرے کے تاثرات یا ایکسپریشنز متاثر تو نہیں ہوں گے۔

طریقہ علاج سے قبل اداکار کے چہرے کو سن کیا گیا، جس کے بعد مخصوص تھریڈز لگائے گئے۔ محمد احمد نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ مختلف آپشنز میں سے انہوں نے کم مداخلت والے غیر جراحی فیس لفٹ کے طریقے کو ترجیح دی۔

اداکار کے مطابق پورا عمل ان کے لیے تقریباً بے تکلیف رہا اور ڈاکٹرز نے بھی مکمل تعاون کیا، جس کی وجہ سے وہ پورے ٹریٹمنٹ کے دوران خود کو آرام دہ محسوس کرتے رہے۔ محمد احمد نے یہ بھی کہا کہ علاج کے بعد وہ خود کو پہلے سے زیادہ جوان محسوس کررہے ہیں۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ مستقبل میں اگر وہ مزید کوئی کاسمیٹک پروسیجر یا ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں تو اس کے بارے میں بھی مداحوں سے تفصیلات شیئر کرسکتے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

محمد احمد کے اس فیصلے پر جہاں بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اپنی دیکھ بھال اور شخصیت کو بہتر رکھنے کے لیے ان کے اقدام کو سراہا، وہیں بعض افراد کا کہنا ہے کہ قدرتی عمر رسیدگی کی اپنی خوبصورتی اور وقار ہوتا ہے۔ اداکار کے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

 

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.