کانگو:یموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق، ملک میں ایبولا کی موجودہ وبا کے دوران تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4209 ہو گئی ہے، جن میں سے 1916 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ اس طرح وبا میں اموات کی شرح 45.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، کو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) میں جاری بنڈی بگیو ایبولا وبا کا پھیلاؤ سرکاری طور پر اس کے اعلان سے کہیں پہلے شروع ہو چکا تھا۔ جینیاتی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ وائرس رواں سال فروری کے اوائل میں ہی مقامی سطح پر خاموشی سے پھیلنا شروع ہو گیا تھا، جبکہ حکومت نے باضابطہ طور پر 15 مئی کو وبا کا اعلان کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وبا پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اور نگرانی کے اقدامات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت وبا سے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کر ممکنہ پوشیدہ کیسز کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔ سرکاری اندازے کے مطابق، جیسے جیسے جانچ کا دائرہ وسیع ہوگا، آئندہ چند ہفتوں کے دوران وبا کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
Trending
- چین اور امریکہ باہمی تعلقات کے لیے درست راستہ تلاش کر سکتے ہیں،چینی صدر
- چینی صدر سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر ٹرمپ نے استقبال کیا
- چینی صدر سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ہوائی اڈے پر ٹرمپ نے غیر معمولی استقبال کیا
- ایشین گیمز، پاکستان مکسڈ ڈبلز اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- شاعری میں تصویر والی چینی رومانویت، چینی گلوگاروں کی جانب سے گیت پہاڑی رہائش میں موسم خزاں کی شام پیش کیا گیا
- روبوٹ کے ہمراہ مڈ آٹم فیسٹیول میں چاند کا دورہ
- چینی اور امریکی صدور کے درمیان بات چیت نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مثبت کردار ادا کیا، عالمی ماہرین
- ایشین گیمز: چین کیخلاف میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم اہم کھلاڑی سے محروم
- آسان ٹیکس اسکیم پر دکانداروں اور وکلا کے ٹیکنیکل اعتراضات دور کیے جائیں، بلال کیانی
- ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنے کیلیے پرامید ہیں، صاحبزادہ فرحان