News Views Events
Apna Watan

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 ڈالر سے زائد کی کمی

0

—فائل فوٹو

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 29 سینٹ، یعنی 1.5 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 87 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل پر آگیا۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی ایک ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.6 فیصد کم ہو کر 81 ڈالر 97 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ 2026ء کے لیے عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی کی پیش گوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث عالمی طلب متاثر ہونے کا امکان ہے، تاہم تنازع کے نتیجے میں رسد میں رکاوٹیں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کو محدود کر رہی ہیں۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.