News Views Events
Apna Watan

مسلم لیگ (ق) اسلام آباد سوشل ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس، عوامی خدمت کے نئے باب کا آغاز

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)

پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل سوشل ورکنگ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس کی صدارت فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے صدر سردار رضوان صادق خان نے کی۔اجلاس میں کمیٹی کے کنوینر چوہدری جہانگیر، ڈپٹی کنوینر میاں قاسم علی اور ایگزیکٹو ممبران محترمہ زینت راجپوت، ملک عبالباسط جان اور عرفان سلامت کھوکھر نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز پر کمیٹی کے قیام کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

اجلاس میں اسلام آباد کے شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے مؤثر حل کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ایگزیکٹو ممبر عرفان سلامت کھوکھر کی تجویز پر فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کے بنیادی مسائل تھانہ، کچہری، ہسپتال اور سکولوں سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گی اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کنوینر میاں قاسم علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کا یہ اجلاس عوامی خدمت کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.