News Views Events
Apna Watan

اسٹیل ملوں پر ایڈوانس سیلز ٹیکس کا نفاذ، ملیں بند ہونے کا خدشہ ہے، صدر اسٹیل ملز گوجرانوالہ

0

فائل فوٹو۔

اسٹیل ملوں پر ایڈوانس سیلز ٹیکس فوری طور پر نافذ کردیا گیا ۔ ایف بی آر کے مطابق مقامی اسکریپ استعمال کرنے والی اسٹیل ملوں سے بجلی کے بل میں فی یونٹ 30 روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

ڈسٹری بیوشن کمپنیاں وصولی شروع کرکے 23 اگست تک ایف بی آر کو رپورٹ دیں، 70 فیصد خام مال درآمد کرنے والی ملیں اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اسٹیل ملز گوجرانوالہ کے صدر ملک الیاس کا کہنا ہے کہ 30 روپے فی یونٹ ٹیکس قابلِ ادائیگی نہیں، اس سے اسٹیل ملیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کی 376 میں سے 345 اسٹیل ملز ٹیکس کے دائرے میں آئیں گی۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.