پی ایس ایکس 100 انڈیکس 574 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 166 پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے سرمایہ کاروں کی تین روز سے جاری تشویش چوتھے روز دور ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لئے اسپتال لے جانے کے معاملے پر بازار نے مثبت ردعمل دیا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے کاروبار کا آغاز 700 پوائنٹس مثبت ہو کر کیا۔ البتہ معائنے کے بعد بانی کو اسپتال لے جانے کی خبر پر مارکیٹ نے ملا جلا ردعمل دیتے ہوئے جمعے کے پہلے سیشن کا اختتام 29 پوائنٹس اضافے پر کیا۔
تاہم کاروباری دن کا اختتام 574 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 166 پر کیا ہے۔
چصص بازار میں آج 68 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 35 ارب روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 95 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 882 ارب روپے ہوگئی ہے۔
پی این پی