بیجنگ :آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال اب تک، پری سیل سمیت چین کا مجموعی باکس آفس، 27 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا ہے۔ سمر فلم سیزن کا باکس آفس بھی پری سیل سمیت 11.2 ارب یوآن سے تجاوز کر چکا ہے۔ سمر فلم سیزن کے دوران مسلسل 43 روز تک یومیہ باکس آفس 100 ملین یوآن سے زیادہ رہا۔ اس دوران فلم دیکھنے والے ناظرین کی تعداد اور فلموں کی نمائش کے اوقات، دونوں نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔رواں سال کے سمر فلم سیزن کے دوران 100 سے زائد چینی اور غیر ملکی فلمیں ریلیز کی گئیں۔ ان میں مین: برانڈ نیو ڈے”، “دی اوڈیسی “، “دی اینڈ آف اوک اسٹریٹ” اور شاشانک ریڈیمپشن” کے 4K ورژن سمیت متعدد غیر ملکی فلمیں بھی شامل ہیں، جنہوں نے مختلف ذوق رکھنے والے ناظرین کی ضروریات پوری کیں۔ چینی روایتی داستان سے ماخوذ اینیمیٹڈ فلم ویشیز کم ٹرو بھی حال ہی میں شمالی امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور یورپ کے متعدد ممالک کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، جہاں اسے ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
Trending
- پاک۔چین کہانیاں |پاکستانی طالبعلم ملک کے زرعی شعبے میں خد مات سر انجام دینے کے لئے پر عزم
- 9.39 سیکنڈز ! چینی روبوٹ نے 100 میٹردوڑ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- کینیڈا کا امریکی اشیاء پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- چین کا باکس آفس رواں سال 27 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کی اشیاء کی درآمدات و برآمدات میں سال بہ سال 17.3 فیصد کا اضافہ
- دوسرے ورلڈ ہیومنائڈ روبوٹ گیمزبیجنگ میں باضابطہ افتتاح
- 48ویں عالمی ہنر مقابلے کے لیے چینی وفد تشکیل
- لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
- انگلینڈ کے جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
- حیدرآباد سکھر موٹر وے سے پہلے پنجاب کا نیا منصوبہ، سندھ کا وفاق سے اعتراض