بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت یا کاروبار کرنے والے ممالک پر ثانوی پابندیاں عائد کرنے کی حالیہ دھمکی پر تبصرہ کیا۔ لِین جیئن نے کہا کہ پابندیاں اور دباؤ مسائل کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوتے بلکہ کشیدگی مزید بڑھاتے ہیں، جو کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔ چین تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے کشیدگی کو مزید بڑھانے اور عالمی اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام کو متاثر کرنے والے اقدامات سے گریز کریں اور جلد از جلد مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی درست راہ پر واپس آئیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین متعلقہ صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کرےگا اور اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
Trending
- آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
- لاہور میں آج موسم ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان
- مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- راولپنڈی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، دادوچہ ڈیم سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ منظور
- شکستوں کے عادی پاکستانی کرکٹرز ’’غم پروف‘‘ ہوگئے
- چین کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر امریکی پابندیوں کی دھمکی پر سخت ردعمل
- چین کا ہانگ کانگ کے عدالتی معاملات میں بیرونی مداخلت پر شدید ردعمل
- اختیارات بھی، انصاف بھی
- فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری
- چین-بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کا 25واں اجلاس بیجنگ میں ہوگا