بیجنگ :حال ہی میں بعض امریکی حکام نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد دعوے کیے ہیں کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اعلیٰ خطرے والی ٹیکنالوجیز سے جاسوسی، سائبر حملوں اور نیٹ ورک کی بندش کےخطرات لاحق ہیں، اور مغربی نصف کرہ کے امریکی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر قابلِ اعتماد سپلائرز کا انتخاب کریں۔پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کہا کہ امریکی حکام کے یہ بیانات من گھڑت ہیں، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اور صریحاً تکنیکی غنڈہ گردی اور یک طرفہ جبر پر مبنی ہیں۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ سیاسی جوڑ توڑ بند کرے، خودمختار ریاستوں کے اپنے شراکت داروں کے آزادانہ انتخاب میں مداخلت سے باز رہے اور مزید ایسے عملی اقدامات کرے جو لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے کی خوشحالی اور استحکام کے لیے سازگار ہوں۔
Trending
- چین خطے میں اردن کے منفرد اور اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چینی صدر
- چینی صدر کی بنگلہ دیش کے صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- مطالعاتی سرگرمیوں کے ثمرات کو مستحکم اور وسعت دی جائے، چینی صدر
- چین ، پاکستان تعلیمی تعاون اور نوجوانوں کے روابط مزید مضبوط بنانے پر زور
- ایک تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا
- امریکہ خودمختار ریاستوں کے اپنے شراکت داروں کے آزادانہ انتخاب میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ
- خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال ایک بار پھر نازک موڑ پر پہنچ گئی ہے، چینی وزیر خارجہ
- آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
- لاہور میں آج موسم ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان
- مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست