ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 ہزار 200 روپے بڑھ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ87 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 601 روپے اضافے سے 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 42 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 646 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
پی این پی