مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ جڑانوالہ پرمسیحی برادری سے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مسیحیوں کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کے مسلمان اور مسیحی برادری دہائیوں سے نہیں بلکہ صدیوں سے اس شہر اور اس ملک کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عالیشان چرچ اور عبادت گاہیں موجود ہیں جو اس بات کی شہادت دیتی ہیں کہ اس شہر میں تمام برادریاں امن کے ساتھ رہ رہی ہیں۔
خواجہ آصف نے اپنے خطاب کے اختتام پر شرکا سے کہا کہ وہ جڑانوالہ کے واقعات پر اپنی، اپنی پارٹی اور سیالکوٹ کے باسیوں کی طرف سے آپ (مسیحیوں) سے معافی مانگتا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے کوتاہی ہوئی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے وقتوں میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آپ لوگ تحفظ اور خوشی کے ساتھ اس سرزمین پرآباد رہیں۔ یہ آپ کی سرزمین ہے، یہاں مسلمانوں کی طرح آپ کی عبادت گاہیں اور آبادیاں آباد رہیں۔ یہ ہم سب پر فرض ہے کہ ان تمام عبادت گاہوں جن میں اللہ کا نام لیا جاتا ہے کی حفاظت ہم سب مل جل کر کریں۔’
Trending
- پمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاری
- ٹرانس جینڈر کرکٹر انایا بنگر کو خواتین کرکٹ میں واپسی کا راستہ دینے پر جنوبی افریقی کرکٹر برہم
- پاکستان کی کرغزستان کو یومِ آزادی پر مبارکباد
- او آئی سی۔کامسٹیک کی ملائیشیا کے قومی دن پر مبارکباد
- راولپنڈی؛ تھانے میں شہری کے چہرے پر جوتا مارنے کی ویڈیو وائرل، اہلکار معطل
- ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ہال آف فیم میں شمولیت کی تقریب کے دوران جذباتی ہوگئے
- لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو راولپنڈی، اسلام آباد میں دھرنے دیں گے، حافظ نعیم
- ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے سندھ چیلنجر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- جبری گمشدگیوں کا عالمی دن، کشمیری مائیں آج بھی اپنے پیاروں کی منتظر
- پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلیے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا