بیجنگ :یکم ستمبر کو شائع ہونے والے “چھیوشی” میگزین کے سترہویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا جس کا عنوان ” پارٹی کے نظم ونسق کی سیاسی ذمہ داریوں پر عمل درآمد جاری رکھنا”۔ یہ مضمون شی جن پھنگ کے جون 2013ء سے جولائی 2026ء تک کے متعلقہ اہم بیانات کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ پارٹی میں سخت نظم و ضبط نافذ کرنے کے لیے پارٹی کے نظم و نسق کی ذمہ داری کا شعور مضبوط بنانا اور متعلقہ سیاسی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں ادا کرنا ضروری ہے ۔ تمام سطحوں پر پارٹی کی تنظیموں، تمام ارکان اور عہدیداران کو پارٹی کے نظم و نسق کی ذمہ داری اور اس حوالے سے اپنے فرائض کی اہمیت کا شعور حقیقی طور پر مضبوط بنانا چاہیے ، پارٹی کے نظم و نسق کی سیاسی ذمہ داری کو اپنی بنیادی سیاسی ذمہ داری سمجھتے ہوئےاپنی ذمہ داریوں کو جاننا، انہیں قبول کرنا اور پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا چاہیے، تاکہ پوری پارٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر پارٹی کے امور سنبھالنے اور نظم و ضبط کو مضبوط بنانے کی اچھی صورتحال کو مستحکم کیا جا سکے اور اسے مزید فروغ دیا جا سکے ۔
Trending
- ملک میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
- سویڈن نے فن لینڈ کے دفاع کے لیے جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان کردیا
- معمولی انجری کو جواز بناکر بیٹنگ کیلئے نہ آنے پر امام الحق کو تنقید کا سامنا
- چین مڈ سلائیڈ کے نتیجے میں لاپتا افراد کی بھرپور تلاش کر رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کرغزستان کے ساتھ ترقیاتی حکمتِ عملیوں میں ہم آہنگی بڑھانے کا خواہاں ہے، چینی صدر
- سیاسی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں ادا کرنا ضروری ہے، چینی صدر
- انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپیئن شپ؛ پاکستانی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
- مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، دوسرے درجے کی کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ دے دی
- امریکا ایران کشیدگی میں اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- بشکیک سمٹ: شنگھائی سپرٹ ، ترقی پذیر ممالک کے لیے تعاون کا نمونہ کیسے بنی؟