متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2026ء کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 38 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول 3.80 درہم، تقریباً 287 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.69 درہم، تقریباً 279 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 پیٹرول 3.61 درہم، تقریباً 273 پاکستانی روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔
نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت 4.30 درہم، تقریباً 325 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پی این پی