ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا نے نوفیفکیشن جاری کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 17 پیسے مہنگا ہو کر 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے کا ہو گیا۔
دستیاب قیمتوں کے اعداد و شمار کے مطابق ایل پی جی کی پروڈیوسر قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 351 روپے 52 پیسے فی میٹرک ٹن مقرر ہے، جبکہ 11.8 کلوگرام سلنڈر کے حساب سے یہ قیمت 2 ہزار 564 روپے 75 پیسے بنتی ہے۔
ایل پی جی کی مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے 35 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کا مارجن شامل کیا گیا ہے، جو 11.8 کلوگرام سلنڈر کے لیے 413 روپے بنتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹنگ مارجن 17 ہزار روپے، ڈسٹری بیوشن مارجن 10 ہزار روپے اور ٹرانسپورٹیشن چارجز 8 ہزار روپے فی میٹرک ٹن ہیں۔
ان مدات پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی مد میں مزید 6 ہزار 300 روپے فی میٹرک ٹن جبکہ 11.8 کلوگرام سلنڈر پر 74 روپے 34 پیسے شامل ہوں گے۔
یوں پروڈیوسر قیمت، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن، ٹرانسپورٹیشن اور متعلقہ جی ایس ٹی کو شامل کرنے کے بعد 11.8 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی مجموعی صارف قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے بنتی ہے، جبکہ فی میٹرک ٹن قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 651 روپے 52 پیسے بنتی ہے۔
پی این پی