News Views Events
Apna Watan

نیپال میں مڈ سلائیڈ گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے رسمی پریس کانفرنس میں مڈ سلائیڈ کے حالیہ واقعے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور نیپال کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق، یہ آفت طویل عرصے سے جاری موسمیاتی حدت کے باعث گلیشیر کے ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آئی جب نیپال کی سرزمین پر واقع گلیشیئر کا ایک بڑا ٹکڑا ٹوٹ کر تیزی سے گرااو ر اس قدرتی آفت نے جنم لیا ۔
انہوں نے کہا کہ چین اور نیپال کے درمیان موسمیات، آبی وسائل اور آفات سے نمٹنے جیسے شعبوں میں تعاون جاری رہا ہے۔اس آفت کے بعد بھی چین نے نیپال کو متاثرہ علاقوں کی تصاویر، سیٹلائٹ اور ہائیڈرولوجیکل اعداد و شمار سمیت دیگر اہم معلومات فراہم کیں، جن میں بالائی علاقوں میں جھیل سے متعلق پیشگی انتباہی معلومات بھی شامل ہیں۔
گو جیا کھون نے زور دے کر کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو مؤثر طریقے سے روکنے اور ان کی کمی کے لیے تبادلے اور تعاون کو مضبوط کرتا رہے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.