ویمنز ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 14 اور منیبہ علی 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ کپتان فاطمہ ثنا سمیت 4 پاکستانی بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی 9 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔
بھارت کی جانب سے پریما راوت اور شری چرنی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ویمنز ٹیم نے 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔ شفالی ورما 12، اسمرتی مندھانا 9 اور پراتیکا راول 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ کپتان ہرمن پریت کور 12 اور دپتی شرما 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
Pakistan face defeat in Dubai.
They play their next match on Monday against Hong Kong 🏏#PAKvIND | #BackOurGirls | #AsiaCup pic.twitter.com/L6VhIaVX5X
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2026
واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا اور آج یہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200واں میچ تھا اور قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باعث پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پی این پی