News Views Events
Apna Watan

ایران نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے امریکی بحری ڈرون کو نشانہ بنا دیا

0

 

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے  کہا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ایک امریکی بحری ڈرون کو نشانہ بنایا، جو آبنائے ہرمز میں ایران کے “محفوظ علاقے” میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس سے چند گھنٹے قبل امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف فوجی کارروائیاں کی تھیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے قریب موجود تمام بحری جہاز “امریکی فوج کے دھوکے میں نہ آئیں” اور کسی بھی غیر مجاز بحری راستے پر “مشکوک سرگرمیوں” سے گریز کریں، بصورتِ دیگر انہیں حملے کا ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے متعدد مرتبہ واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی نگرانی اور انتظام صرف پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی ذمہ داری ہے اور آبنائے ہرمز کے نظم و نسق میں خلل ڈالنے والی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.