News Views Events
Apna Watan

محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 67 سالہ خاتون مریم نے دوسروں کے معاملات پر نظر رکھنے کی عادت کو مبینہ طور پر آمدنی کے ایک منفرد ذریعے میں تبدیل کردیا،

یہاں تک کہ وہ اپنی کمائی اور بچت سے دو گھر خریدنے میں کامیاب ہو گئیں۔رپورٹس کے مطابق مریم روزانہ صبح اپنا نوٹ بک لے کر گھر کے باہر بیٹھتی ہیں اور اردگرد کے علاقے میں ہونے والی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتی رہتی ہیں۔ محلے میں کون آتا جاتا ہے، کس کی کس سے ملاقات یا گفتگو ہوئی اور کون سا نیا معاملہ زیرِ بحث ہے، وہ ایسی معلومات اپنی ڈائری میں درج کرلیتی ہیں۔مریم کے مطابق محلے کے حالات سے باخبر رہنے اور مقامی لوگوں کے بارے میں تازہ معلومات حاصل کرنے کا یہ سلسلہ وقت کے ساتھ ان کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گیا۔ وہ اپنی جمع کی گئی معلومات دلچسپی رکھنے والے افراد تک پہنچاتی ہیں اور اس کے عوض رقم حاصل کرتی ہیں۔

خاتون نے مختلف انٹرویوز میں دعویٰ کیا کہ کئی برس تک اس کام سے حاصل ہونے والی آمدنی کو محفوظ کرنے اور مسلسل بچت کرنے کے نتیجے میں ان کی مالی حالت بہتر ہوئی اور بالآخر وہ دو مکانات خریدنے میں کامیاب رہیں۔تاہم مریم کا یہ منفرد مشغلہ ہمیشہ خوشگوار ثابت نہیں ہوتا۔ بعض اوقات ان کی سرگرمیوں پر پڑوسیوں سے تلخ کلامی بھی ہوجاتی ہے، لیکن ان کے خلاف اب تک کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔مریم کی کہانی نے یہ دلچسپ پہلو اجاگر کیا ہے کہ جس چیز کو عام طور پر محض محلے کی گپ شپ یا وقت گزاری سمجھا جاتا ہے، اسے انہوں نے مبینہ طور پر آمدنی کے ایک ذریعے میں تبدیل کردیا۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.