News Views Events
Apna Watan

سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں

0

فائل فوٹو 

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کرلیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 2 ماہ میں197 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے، گزشتہ مالی سال سے رواں مالی سال ریفنڈز کی ادائیگی 40 ارب روپے زیادہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 390 ارب روپے ریفنڈز رکھنے کی حد مقرر کی ہے، 390 ارب روپے سے زیادہ کے ریفنڈز ایف بی آر اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔

ایف بی آر حکام کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال 500 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.