News Views Events
Apna Watan

رضوان صادق خان کو 25 سالہ سیاسی و سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا

0

اسلام آباد: معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے صدر سردار رضوان صادق خان کو پارٹی سے 25 سالہ وابستگی اور طویل عرصے پر محیط سیاسی و سماجی خدمات کے اعتراف میں عروشہ ٹی وی کی جانب سے گولڈ میڈل اور لائف ٹائم اچیومنٹ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

عروشہ ٹی وی کی جانب سے سردار رضوان صادق خان کی پارٹی سے دیرینہ وابستگی، سیاسی جدوجہد اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔سردار رضوان صادق خان نے اعزاز ملنے پر عروشہ ٹی وی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور سیاسی و سماجی میدان میں مثبت کردار ادا کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں کو عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے لیے بروئے کار لاتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.