News Views Events
Apna Watan

25 کروڑ روپے کی سگریٹس ایف بی آر ویئر ہاؤس سے غائب ہونے کا مقدمہ درج

0

—فائل فوٹو

25 کروڑ کی سگریٹس ایف بی آر کے صوابی میں ویئر ہاؤس سے غائب ہونے کا مقدمہ ایف آئی اے نے درج کر لیا۔

ایف آئی آر میں ایف بی آر افسران اور متعلقہ کمپنی کے اہلکار کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، غفلت اور ملی بھگت کے الزامات ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گودام میں اسٹاک رجسٹر، سی سی ٹی وی اور نقل و حرکت کا ریکارڈ دستیاب نہیں تھا، 

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں مزید ایف بی آر افسران اور دیگر افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.