بیجنگ : ثقافتی ورثے اور تہذیبوں کے باہمی سیکھنے” کے موضوع پر بیجنگ ثقافتی فورم 2026 کا افتتاح چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا۔ فورم میں 44 ممالک اور خطوں سے 600 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے فورم میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کیا گیا “گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو” ثقافتی ورثے کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام چین سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔مہمانوں کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے تحفظ کو اولین ترجیح، معقول استعمال اور کم سے کم مداخلت” کے اصولوں پر عمل کیا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کے تحفظ میں بین الاقوامی تعاون کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جائے، عالمی ثقافتی ورثے کے نظامِ حکمرانی کو بہتر بنایا جائے، ” گلوبل ساؤتھ” کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو فروغ دیا جائے اور انسانی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے مزید چینی حل اور تجاویز پیش کی جائیں۔
Trending
- ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی
- کترینہ کیف کی والدہ گاؤں میں مشکل زندگی گزارنے پر کیوں مجبور؟ وجہ جانیے
- قرض پروگرام کی اگلی قسط، آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا
- ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کو ناقص سہولیات کی فراہمی پر ایئرلائنز کیخلاف ایکشن
- وسط مدتی انتخابات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ممکن ہے، امریکی صدر
- شنگھائی میں 48ویں ورلڈ سکلز مقابلے کا آغاز
- بیجنگ ثقافتی فورم 2026 کا افتتاح
- چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا عملی راستہ تعمیری تزویراتی استحکام ہے ، چینی میڈیا
- چین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ آبادی 270 ملین تک پہنچ گئی، چینی وزارت تعلیم
- چین کی بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری میں 11.1 فیصد کا اضافہ