News Views Events
Apna Watan

 شنگھائی میں 48ویں ورلڈ سکلز مقابلے کا آغاز 

0

 

 

 شنگھائی:48 واں ورلڈ سکلز مقابلہ چین کے شہر شنگھائی میں شروع ہوگیا ۔۔۔

افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور مقابلے کے افتتاح کا اعلان کیا۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم  سمیت متعدد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے متعلقہ محکموں  اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ورلڈ سکلز مقابلہ،  ورلڈ سکلز آرگنائزیشن کی جانب سے ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ رواں سال کے مقابلے میں 68 ممالک اور خطوں سے وابستہ 1385 نوجوان کل  64 ایونٹس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ چین نے تمام 64 ایونٹس میں شرکت کے لیے 71 نوجوانوں پر مشتمل وفد بھیجا ہے۔ یہ مقابلہ 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.