کولمبو(نیوزڈیسک)ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست نے قومی ٹیم کے ایونٹ کے فائنل کھیلنے کی راہ میں مشکلات کے نئے انبار لگا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم ایشیاکپ میں پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے باوجود تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسکا نیٹ ریٹ بھی منفی 1.892 ہوگیا ہے جبکہ بھارت ایک میچ میں 2 پوائنٹس کے ساتھ 4.560 نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔
اسی طرح میزبان سری لنکا دوسری پوزیش پر موجود ہے، آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کو سپر فور مرحلے میں شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا اور انکا نیٹ ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔
اگر آج بھارت اور سری لنکا کا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ ملے گا جس سے انکے پوائنتس کی تعداد 3،3 ہوجائے گی جبکہ پاکستان کو اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے اگر میچ میں بارش ہوئی یا قومی ٹیم کو شکست ہوتی ہے تو فائنل کھیلنے کی اُمیدیں معدوم ہوجائیں گی۔
دوسری جانب اگر سری لنکا اور پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوا تب بھی پاکستان ایونٹ کے فائنل سے محروم رہے گا، کیونکہ نیٹ ریٹ پر سری لنکا گرین شرٹس سے بہت آگے ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف 228 رنز کی تاریخی ہار پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر بھی کرسکتی ہے۔
Trending
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی
- انگلینڈ میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کی تصاویر وائرل
- آسٹریلیا کا مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ
Prev Post