چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی جانب سے دی گئی استقبالیہ ضیافت میں شرکت کی۔ صدر شی جن پھنگ نے استقبالیہ ضیافت سے خطاب بھی کیا۔
شی جن پھنگ نے صدر ٹرمپ اور اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا پرتپاک استقبال اورمہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور امریکہ میں مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے ان تمام لوگوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جو چین امریکہ تعلقات کی ترقی کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ نصف سال سے بھی کم عرصے میں چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے باہمی دوروں نے دونوں ممالک کے باہمی تبادلوں میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ کھل کر مختلف معاملات پر تفصیلی سے تبادلہ خیال کیا، متعدد نئے اتفاق رائے حاصل کئے اور چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کے موضوعات کو وسیع کیا اور چین امریکہ تعلقات کے لیے نئی تزویراتی رہنمائی فراہم کی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ہیں۔ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانا اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ دونوں عظیم اہداف ہیں اور یہ ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ ہمیں بڑی طاقتوں کی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے ممالک کے لیے درست طریقے سے ایک ساتھ رہنے کی نئی راہ تلاش کرنی چاہیے۔
Trending
- Former English footballer Andy Carroll reveals he was sexually assaulted
- بھارتی فلم ڈائریکٹر امتیاز علی کی بیٹی نے منگنی کر لی، تصاویر دیکھیں
- آئی ٹی سی این ایشیا؛ پاکستانی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور عالمی شراکت داری کا اہم پلیٹ فارم
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر خون سفید ہوگیا، بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل
- چین امریکہ اور ایران کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کرتا ہے، چینی صدر
- چینی اور امریکی صدور کی بات چیت مکمل
- صدر شی جن پھنگ کے “تاریخی دورے”پر ان کےشکرگزار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- شی جن پھنگ کی وائٹ ہاؤس میں استقبالیہ تقریب میں شرکت، دونوں صدور کے خطابات
- صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے وائٹ ہاؤس میں صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کا پرتپاک استقبال کیا
- چینی صدر شی جن پھنگ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دی گئی استقبالیہ ضیافت سے خطاب
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔