اوگرا نے ستمبر کے لیے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.19 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.22 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
پی این پی