News Views Events
Apna Watan

اے آئی سے متعلق اصطلاحات کے معاملے میں چین امریکہ کے مؤقف کا احترام کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ :امریکی حکومت نے چینی صدر شی جن پھنگ کے دورۂ امریکہ کے نتائج کے حوالے سے تعارف میں “اے آئی” کے بجائے “سپر انٹیلی جنس” کی اصطلاح استعمال کی۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق اصطلاحات کے معاملے میں چین امریکہ کے مؤقف کو اہمیت دیتا ہے اور اس کی جانب سے اختیار کی گئی اصطلاح کا بھی احترام کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی مسلسل ترقی کر رہی ہے، اس لیے تمام فریق تازہ ترین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گہرائی سے تبادلہ خیال اور اتفاقِ رائے کی جستجو کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.