لیبیا کے مشرقی شہر درنا میں ایک ملبے سے 1 ہزار 500 سے زائد لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں مسلسل بارشوں کے باعث کے مشرقہ شہر کے ڈیم ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا تھا۔ یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ شہریوں کو انخلا کا موقع نہ مل سکا تھا۔
سیلابی نے ریلے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھا دیا۔ ساحل کے نزدیکی علاقے زیر آب آگئے۔ کئی گھر صحفہ ہستی سے مٹ گئے اور سڑکیں تباہ ہونے کی وجہ سے ایک شہر سے دوسرے شہر سے کٹ کے رہ گئے۔
موسم، بد انتظامی اور حکومتی بحران کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ آج بھی ایک رہائشی عمارت کے ملبے سے 1500 سے زائد لاشیں ملیں۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
یاد رہے کہ لیبیا میں سیاسی بحران اور خانہ جنگی کے باعث عوام پہلے ہی پریشان ہیں اور اب اس ناگہانی آفت نے ان کے حوصلوں کو پست کردیا ہے۔
Trending
- باجوڑ؛ شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے برآمد
- پاکستان ہاکی کیلیے بڑی خبر؛ یورپ کی ٹاپ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
- نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بچپن میں کس سنگین بیماری کا شکار ہوئے؟ حیران کن انکشاف
- اپیک 2026: چین کی میزبانی میں عالمی تعاون کا دائرہ وسیع
- کینیڈا کا 700 سے زائد امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کا اعلان
- چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ
- اسرائیل کا اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں زبردستی داخلہ، یو این کے سیکرٹری جنرل کی شدید مذمت
- پمز اسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی
- انگلینڈ میں انضمام الحق کے پورٹریٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کی تصاویر وائرل
- آسٹریلیا کا مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ
Next Post