مسلم لیگ نے پارٹی میں شامل ہونے والے سیاستدانوں سے ٹکٹ دینے کی معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ غیر مشروط طور پر کوئی پارٹی میں شامل ہونا چاہے تو اس کیلئے دروازے کھلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت کے خواہشمند رہنماؤں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کو سرخ جھنڈی دکھا دی ہے۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کے مطابق ٹکٹ کے خواہشمند افراد مسلم لیگ ن میں شمولیت کی زحمت نہ کریں، تاہم غیر مشروط طور پر کوئی پارٹی میں شامل ہونا چاہے تو اس کیلئے دروازے کھلے ہیں۔
ہر حلقے میں مسلم لیگ ن پاس اپنے امیدواروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے، ہر قومی و صوبائی حلقے میں ہمارے اپنے رہنماوں کے مابین ٹکٹ لینے کا مقابلہ ہے، ایسے میں کسی دوسری جماعت سے تعلق رکھنے والے کو کیسے ٹکٹ دی جا سکتی ہے۔
قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مخالفت کرنے والوں کے لئے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں۔
Trending
- علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ: سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم
- ملک میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا فروغ؛ طویل مدتی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز
- راولپنڈی؛ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت کنویں میں گر گیا
- برمنگھم ٹیسٹ، انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری پر پاکستان کے 32 پر 2 آؤٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
- خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
- نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا
- خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب
- سابق کرکٹ لیجنڈز سمیت بھارتی ناقدین بھی رضا اللہ کی بولنگ کے معترف
- عثمان پیرزادہ اور حمیرا بانو کی شادی؟ اداکار نے لائیو شو میں حقیقت بتادی
- سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی