اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان میں دکانوں کے کرائے اور جائیداد کی منتقلی کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر جرمانہ کیا۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات دکھانے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا، جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید دیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ عدالتی وقت کے ضیاع پر آپ پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کرنا چاہیے۔
وکیل محمد شعیب خان نے عدالت کے بار بار پوچھنے پر کوئی دستاویز پیش نہیں کی تھیں۔
Trending
- پاکستان میں 4 دن میں پیٹرول و ڈیزل کتنا مہنگا ہوا؟
- کراچی: نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس کے مخبر کو قتل کردیا
- ڈریسنگ رومز لیکس پررضوان اور امام کی این سی سی آئی اے میں پیشی، جواب کیلیے مہلت مانگ لی
- علی حیدرآبادی کیس میں بڑا موڑ: سابقہ اہلیہ کی ظاہر کردہ چوٹیں جعلی نکلیں، ٹک ٹاکر کی ضمانت کنفرم
- ملک میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا فروغ؛ طویل مدتی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز
- راولپنڈی؛ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت کنویں میں گر گیا
- برمنگھم ٹیسٹ، انگلینڈ کی 320 رنز کی برتری پر پاکستان کے 32 پر 2 آؤٹ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
- خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
- نئی آٹو پالیسی کا حتمی مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا
- خیبر؛ پولیس کی بڑی کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا تاجر غار سے بازیاب