کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے واحد پاکستانی نژاد کینڈین رکن پارلیمنٹ کلید رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین وزیر کے پاس پبلک اینڈ بزنس سروس ڈیلیوری کا قلمدان تھا۔ انہیں اینٹیگریٹی کمیشن کے سامنے ایک انکوائری کا سامنا ہے۔
صوبائی وزیر کلید رشید اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ ٹورنٹو میں گرین بیلٹ پر قائم ایک اراضی مقامی ڈویلپر کو سستے داموں دینے کے اسکینڈل کی زد میں ہیں۔
ان کی امریکی ریاست لاس ویگاس کے ہوٹل میں مذکورہ ڈویلپر سے ملاقات کے بارے میں انکوائری کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے کلید رشید کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی لابی میں مذکورہ ڈویلپر سے اتفاقی ملاقات ہوئی تھی۔
پریمیئر ڈگ فورڈ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اینٹیگرٹی کمشنر کی جانب رکنِ صوبائی اسمبلی کلید رشید کے کلیئر ہونے کے بعد انہیں وزارت کے منصب پر دوبارہ فائز کر دیا جائے گا۔
کلید رشید پروگریسو کنزرویٹؤ پارٹی کے پہلے پاکستانی نژاد رکنِ صوبائی اسمبلی اور پہلے پاکستانی نژاد وزیر تھے۔
Trending
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
- لاہور: بلیک کاربن آلودگی میں فوسل فیول کا کردار دوگنا سے بھی زائد
- بھارت اور جاپان کے تاریخی ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت
- فاطمہ ثناء شیخ نے صنفی تعصب پر آواز اٹھادی، خواتین کو خود جدوجہد کرنا ہوگی
- 7 ارب ڈالر توسیعی فنڈ فیسلٹی پروگرام؛ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- ڈنمارک کے ویزے کا جھانسہ؛ لاکھوں روپے لوٹنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
- امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے نا اہل قرار