مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر وسابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی سکاٹ لینڈ میں رودرگلن اور ہیملٹن کے ضمنی انتخاب میں سکاٹش لیبر ویسٹ منسٹر کی سیٹ جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر چودھری سرور نے کامیابی پر اپنے بیٹے انس سرور کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی ۔انہوں نے کہا یقین ہے کہ انس اپنی محنت جاری رکھیں گے۔
لاہور میں سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر چودھری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی تاریخی کامیابی پر چوہدری سرور نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی۔
سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رودرگلن اور ہیملٹن کے ضمنی انتخاب میں سکاٹش لیبر پارٹی کا میدان مارنا ناقابل یقین ہے۔
چودھری انس سرور اور انکی سکاٹش لیبر پارٹی تاریخی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہےانہوں نے مزید کہا کہ امید ہے لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی۔اور سکاٹ لینڈ میں تقسیم کا خاتمہ ہو گا ۔
چودھری سرور نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انس اپنی محنت جاری رکھیں گے اور اپنی پارٹی کو شہرت کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
Trending
- کراچی بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
- دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح اور مسافر پھنس گئے
- کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی
- رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ
- آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 31 اور 40 میں پی پی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط
- دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن پر تنازع، رائٹر حفیظ طاہر کا سخت ردعمل