ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ‘بیٹی کی شادی کی تقریب اگلے سال 3 جنوری کو ہوگی’۔
عامر خان نے بتایا کہ ‘بیٹی کے شادی پر بہت رونے والا ہوں کیونکہ میں بہت جذباتی ہوں، میں اپنی مسکراہٹ اور اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ سکتا، اس حوالے سے ابھی سے ہی فیملی میں سب کہہ رہے ہیں کہ عامر کو ایرا کی شادی والے دن سنبھالنا’۔
عامر خان نے اپنے ہونے والے داماد نپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری بیٹی نے اپنے لیے بہترین ہمسفر کا انتخاب کیا ہے، جب ایرا ڈپریشن سے لڑ رہی تھی تو نپور نے ایرا کا بہت ساتھ دیا’۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘نپور کے ساتھ ایرا کا تعلق بہت گہرا ہے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں اور ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں’۔
عامر خان نے مزید کہا کہ ‘یہ فلمی ڈائیلاگ ہو سکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ نپور میرے لیے داماد نہیں بلکہ بیٹوں کی طرح ہے’۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 نومبر کو عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی کی تھی، ممبئی میں منعقدہ تقریب میں عامر خان کی دونوں سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ نے بھی شرکت کی تھی۔
Trending
- وزیراعظم کا اعلان کردہ رعایتی پیٹرول کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار جاری
- کراچی، رات گئے وزیر داخلہ سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ، 2 افسر بھی معطل کر دیے
- ایران نے امریکی جہازوں پر حملوں کیلیے کون سی اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی؟ رپورٹ جاری
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف