لاہور(نیوزڈیسک)لاہور اقبال ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے ریکارڈ یافتہ اشتہاریوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فلم سٹار ریماء اور نامور پرڈیوسر سخی سرور کے گھر پر قبضہ کرنے والی 2 خواتین سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے ایس پی انوسٹی گیشن عقیلہ نقوی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، قتل، ہوائی فائرنگ اور شریف لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے میں ملوث ملزمان ثمر رانا، ارم، عبدالرحمان، مظہر، حسین، فہد اور مدثر کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بر آمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ملزمان نے سید کلیم شاہ کے مکان کے بھی جعلی کاغذات بنا رکھے تھے، ملزمان کافی عرصہ سے اشتہاری ہیں۔
Trending
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ ٹلی نوروڈ کا آن کیمرا انٹرویو توجہ کا مرکز بن گیا
- ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز لمیٹڈ کی پی ایس ایکس میں فہرست سازی
- پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت
- ویرات کوہلی کا پہلا کرش کون سی بالی ووڈ اداکارہ تھیں؟
- تنیشا مکھرجی کی شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین پر شدید تنقید
- فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی، وزیر توانائی اویس لغاری
- ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم پیشرفت
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا اسلام آباد کلب اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
- متنازع اور بولڈ اسپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے
- وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا