میانوالی میں گاڑی نہر میں گرنے سے لوگ گلوگار شرافت علی بلوچ ،ان کے بھائی انوار علی سمیت7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ کے قریب گاڑی نہر میں گر گئی، جس سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گلوکارشرافت علی اور دیگر رات2بجے کے قریب میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ والا سے شادی کا پروگرام کر کے واپس گھر آ رہے تھے،واٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نہر سے نکال لیا۔
واضح رہے کہ شرافت علی خان بلوچ پاکستان کے ایک معروف لوک گلوکار تھے، جن کا تعلق میاں والی سے تھا، پنجابی اور سرائیکی زبان میں انہوں نے متعدد گیت گائے ہیں جنہیں ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔
شرافت علی بلوچ کے مشہور گیتوں میں چند ایک درج ذیل ہیں:
دل غلطی کر بیٹھا ہے۔ بول کفارہ کیا ہوگا۔ ہتھ رکھ کے اپنی اے نبضاں تے سسی اکھے بچن محال اے۔ نئیں رہندیاں اکھیاں وے میریاں تیرے دیدار بِنا۔ نئیں لگدا قسم سے میرا دل تیرے ماہی پیار بنا۔
Trending
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر
- انگلش کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- ڈیجیٹل اثاثے اور بلاک چین ترقی پذیر معیشتوں کیلیے اہم موقع ہیں، بلال بن ثاقب
- پنجاب حکومت کا نالہ لئی کے لیے خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ
- ورلڈ الٹمیٹ اتھلیٹکس جیولن مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم کل ایکشن میں ہوں گے
- امیشا پٹیل کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، ملازمہ گرفتار