فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر مرحلے سلسلے میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان فٹبال میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد کے جناح فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول 73 ویں منٹ میں ہارون حمید نے کیا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مقابلہ کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پینہ میں کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
پاکستان ٹیم کو اس میچ کے لیے بھارت کی فٹبال ٹیم کے سابق کوچ سٹیفین کونسٹنٹائن کی خدمات بطور ہیڈ کوچ حاصل ہیں جبکہ اس میچ کے لیے کلاؤڈیو التریری کو پرفارمنس کوچ رکھا گیا تھا۔
یہ پاکستان میں 8 برسوں بعد کھیلے جانے والا پہلا انٹرنیشنل فٹبال میچ تھا۔
اسی طرح 12 برسوں بعد پاکستان میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا کوئی بھی کوالیفائر میچ کھیلا گیا۔
۔ اس سے پہلے پاکستان نے کبھی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائیرز میچ نہیں جیتا تھا۔کوالیفائر کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کمبوڈیا کو 1-0 سے شکست دی۔
Trending
- پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- kp mines and mineral bill 2025 decide under consideration new amendments
- ڈیبیو میچ میں پاکستانی بولر رضااللہ نے انگلش کپتان کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا
- مائیکل جیکسن کا 2700 ایکڑ کا نَورلینڈ، ذاتی چڑیا گھر اور تھیم پارک
- عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- بے نظیر کو چہرہ دکھانے کے دعویدار آج اپنے حلقے کے زندہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ایم کیو ایم
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق