بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر 3ریلیز ہوتے کے ساتھ ہی چھا گئی ہے۔ فلم نے اب تک 102 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بزنس کر لیا ہے۔
فلم اتوار کو دیوالی کے تہوار کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کمپنی سیک نلک کے اعداد و شمار کے مطابق فلم نے پہلے روز بھارت سے لگ بھگ 44.5 کروڑ جب کہ دوسرے روز 57.52 کروڑ بھارتی روپے کمائے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق فلم نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر لگ بھگ 94.8 کروڑ بھارتی روپے کمائے ہیں۔
ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف نے اداکاری کی ہے۔ فلم میں عمران ہاشمی ولن کے روپ میں نظر آئے ہیں۔
فلم کی ہدایات منیش شرما نے دی ہیں جب کہ اسے ادتیا چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کے دوسرے پارٹ ٹائیگر زندہ ہے نے 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ اب فلم کے تیسرا پارٹ یعنی ٹائیگر تھری 500 کروڑ کلب میں شامل ہو پائے گی یا نہیں، اس کے لیے ابھی تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ رواں برس عید الفطر پر سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی تھی۔
اس سے قبل سلمان خان کی 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم رادھے بھی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تھی۔ فلم نے باکس آفس پر صرف لگ بھگ 18 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔
Trending
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام
- ایشین گیمز کیلیے 165 ارکان کو این او سی جاری
- مشہور بھارتی پنجابی گلوکار پر فائرنگ کی خبریں، والد نے اہم وضاحت کردی
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا